سندھ حکومت کی نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان

200

 

کراچی:سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے ایک نئی گریڈنگ پالیسی متعارف کرائی ہے، جو 2025ء سے نافذ ہوگی۔ سیکریٹری بورڈز و جامعات، عباس بلوچ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز کا نظام ختم کر دیا جائے گا۔
نئی گریڈنگ پالیسی کے مطابق نمبروں کی تقسیم اس طرح کی جائے گی،95 یا اس سے زیادہ نمبر اے غیر معمولی گریڈ،90 نمبر شاندار اے گریڈ،85 نمبر بہترین اے گریڈ،80 نمبر بہت اچھا بی گریڈ،75 نمبر اچھا بی گریڈ،70 نمبر مناسب اچھا بی گریڈ،60 نمبر اوسط سے اوپر سی گریڈ۔
یہ تبدیلیاں صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا، اور بلوچستان کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے ابھی تک منظور نہیں کی گئی ہیں، جبکہ آئی بی سی سی نے اس نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلباء کی کارکردگی کی درست عکاسی کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.