جرمن وزیر داخلہ نے افغان مہاجرین کو وارننگ جاری کردی

108

 

برلن: افغان مہاجرین کو جرمن وزیر داخلہ نے وارننگ جاری کردی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اس لیے منفی سرگرمیوں میں ملوث تمام افغانیوں کو جرمنی سے نکال دیا جائے گا۔
جرمنی اور روس میں دہشتگرد حملوں کے بعد عالمی سطح پر افغان شہریوں کے متعلق خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے پارلیمانی اجلاس میں واضح کیا کہ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی کا منصوبہ جاری رکھیں گے اور مزید افراد کو ملک بدر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو واپس بھیج چکی ہے، جرمنی میں افغان مہاجرین کے پرتشدد کارروائیوں جیسے واقعات میں ملوث ہونے کے بعد سے جرمن حکام کی جانب سے افغان باشندوں کی بے دخلی شدت اختیار کر چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.