ملائشیا کے سابق وزیراعظم کی طبعیت خراب، ہسپتال داخل

124

کوالالمپور : ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 

مہاتیر محمد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ دل کے مریض بھی ہیں اور ماضی میں ان کی کئی سرجریز ہو چکی ہیں۔

 

انہیں حالیہ برسوں میں بارہا طبی مسائل کی وجہ سے اسپتال جانا پڑا ہے، اور آخری مرتبہ جولائی میں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

 

مہاتیر محمد اس وقت اپنی جانب سے دائر کیے گئے ایک ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہو سکےوجہ ان کی طبعیت کی ناسازی تھی ۔ ان  کا سیاسی کیریئر انتہائی طویل اور اہمیت کا حامل رہا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، پھر 2018 میں دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوئے اور 2020 تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔

 

انہیں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ملک کی قیادت کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے

تبصرے بند ہیں.