اسرائیل کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع

84

تل ابیب : اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان کے جنوبی مغرب میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی مغرب میں اس کے 146 ویں ریزرو ڈویژن نے زمینی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔گزشتہ روز سے جنوب مغربی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق 146 واں ریزرو ڈویژن پہلا ریزرو ڈویژن ہے جو جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف زمینی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی تنازعات کے سفارتی حل کی درخواستوں کے باوجود اور غزہ میں خونریزی کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے اب لبنان میں بھی زمینی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.