سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا الزام، امریکا نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار پر فرد جرد لگادی

143

واشنگٹن : امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے اہلکار وکاس یادو پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

 

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، وکاس یادو پر الزام ہے کہ اس نے نیویارک میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی اس پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ یادو بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے "سی سی ون” کے کوڈ نام سے کام کر رہا تھا۔

 

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ‘را’ کے ایک اور ایجنٹ نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، جو اس وقت بروکلین کی جیل میں قید ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ وکاس یادو پر فرد جرم عائد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے اور خالصتان کے حامی افراد کی زندگی کو خطرات میں ڈال رہی ہے۔

 

پنوں نے مزید کہا کہ باوجود ان خطرات کے، وہ خالصتان کے لیے ریفرنڈم کی تحریک جاری رکھیں گے اور مودی حکومت کی سازشوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.