لکی کوئین ، جاپانی خاتون سال میں 500 بار انعامات جیتنے میں کامیاب

157

بیجنگ: جاپان کی لکی کوئین نے سال میں 500 بار انعامات جیت کر سب کوحیران کردیا۔ جاپانی خاتون کانائی ہرایاما جس کو مسلسل انعامات جیتنے پر لکی کوئین کاٹائٹل دیاگیا اس نے 500 بار انعامات جیتے ۔

ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے اپنی اس کامیابی کا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے گھر کا 50 فیصد سے زیادہ سامان قرعہ اندازی سے جیتے جانے والے انعامات پر مبنی ہے۔

کانائی ہرایاما نے بتایا کہ وہ متعدد چیزیں جیسے پتیلیاں، کپ، بچوں کے کھلونے اور دیگر بہت کچھ اس طرح جیت چکی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ متعدد مہنگی اشیا جیسے ایک لاکھ جاپانی ین کاواٹر پیوروفائر بھی جیت چکی ہیں۔مگر سب سے قیمتی انعام 40 لاکھ ین مالیت کی گاڑی ہے۔

تبصرے بند ہیں.