لاہور : رات گئے لاہور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے ٹریفک کے لئے کھول دیے گئے۔
سی ٹی او کے مطابق لاہور مشرقی بائی پاس بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
علاوہ ازیں موٹر وے ایم 2 کو بھی شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کیا گیا، طلبی کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔ جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر بھی رینجرز موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.