پشاور : ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے تاحال رابطہ منقطع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کوئی نقصان پہنچا تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ کے پی ہاؤس میں رینجرز کے داخلے کے بعد سےان سے رابطہ نہیں ہوا ہے، وزیر اعلٰی کی خیریت کے متعلق پارٹی کارکنان شدید تشویش کا شکار ہیں ۔
انہوں نے کہا احتجاج کے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اڈیالہ میں نا حق قید بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت سن لے کہ علی امین گنڈاپور 2/3 سے بھی زیادہ اکثریت اور فارم 45 کے وزیراعلی ٰ ہیں، فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.