اسلام آباد:عدلیہ کے بارے میں متوقع قانون سازی کی وجہ سے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔
عدلیہ کے بارے میں قانون سازی متوقع ہے اس وجہ سے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔ارکان قومی اسمبلی کو کہاگیا ہےکہ وہ ویک اینڈ ہفتہ اتوار کو بھی اسلام آباد رہیں گے اور اپنے آبائی حلقوں، علاقوں میں نہیں جا سکیں گے۔
وفاقی حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پرغور کر رہی ہے اور اس حوالے سے بل تیار کرلیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کے زریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ بل کے مسودے کے مطابق سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ایکٹ کی سیکشن دو میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ بل کے اغراض و مقاصد میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے قانونی عمل تیز، مقدمات کی بروقت سماعت اور فیصلہ ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق سائبرکرائم، ماحولیاتی قوانین اور عالمی تجارت کے کیسز میں ماہرین کی ضرورت ہے، مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے ججز کی تقرری سے درست فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔
تبصرے بند ہیں.