پالیسی ریٹ میں کمی معیشت کےلیے خوش آئند،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا : وزیر اعظم

32

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ  پالیسی ریٹ میں کمی  معیشت کےلیے خوش آئند،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہاکہ پالیسی ریٹ میں کمی  معیشت کےلیے خوش آئند،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بینک دولت پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کےلیے خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے کم ہوتی افراط زر کی شرح کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بحالی سے متعلق وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
وزیرا عظم شہباز شریف نے کہاکہ  شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آجائے تو معیشت کوچار چاند  لگ جائیں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ گفتگو اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہمیں قرضوں سے جان چھڑاکر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.