یو اے ای نے اپنے ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال ، آپریشنز کی ذمہ داری بھارت کے سپرد کردی

40

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پر نئی دلی پہنچے۔

 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر دونوں ممالک نے توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

 

معاہدے کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے۔ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔

 

اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

تبصرے بند ہیں.