190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایاجائے گا

55

راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں  بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا ہے۔بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیرموثر قرار دے دی تھی ۔ فریقین کی بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت درخواست غیر مؤثر قرار دی گئی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.