کراچی: اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 8سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔مہوش حیات نے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین تک کا سفر کامیابی سے طے کیا اور اب دوبارہ ان کے بارے میں چہ میگو ئیاں کی جارہی ہیں کہ وہ ایک میگا بجٹ سیریل سائن کر چکی ہیں۔
اگرچہ مہوش حیات نے سات ماہ قبل ”اجازت“ نامی ٹیلی فلم کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تھی، تاہم انہوں نے آخری ڈراما 8 سال قبل کیا تھا۔
تاہم ان کے نئے ڈرامے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
تبصرے بند ہیں.