کیف ؒ: یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا ہے ،یوکرین کی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران ایک ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
یوکرینی فوج کے مطابق طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے۔
ایف 16 طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا اور اسی دوران گرگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکا کے وزرات دفاع کے حکام نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں ایف-16 طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہوا تھا اور یہ روس کے فائر کی وجہ سے نہیں گرا تھا اور ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.