بانی پی ٹی آئی نے کل حکومت اور ریاست کو ایک موقع اور دیا ہے: علی محمد خان

66

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی  نے کل حکومت اور ریاست کو ایک موقع اور دیا ہے۔
علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی  نے کل حکومت اور ریاست کو ایک موقع اور دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ صرف موخر کیا گیا منسوخ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ختم نبوت کا اہم مسئلہ تھا، مذہبی جماعتیں ساری اسلام آباد میں تھیں، ختم نبوت کے اہم مسئلے کی وجہ سے جلسہ مؤخر کیا گیا۔

علی محمد خان نے بتایا کہ  بانی پی ٹی آئی  نے کہا ہے کہ اچھے دن آئیں گے، انتشاری ہم نہیں انتشاری کوئی اور لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ نو مئی ہمارا پر امن احتجاج تھا۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے۔

تبصرے بند ہیں.