اسلام آباد:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پُرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دے گا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہو رہی ہے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شور مچایا جا رہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس لے کر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.