ڈاکٹر شیر علی نے کہا کہ تم شیر ہو،14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے:ارشد ندیم

74

اسلام آباد: اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کاکہنا ہےکہ پورے پاکستان نے میرا استقبال کیا، وہ میرے لیے میڈل سے بڑھ کر ہے۔ ارشد ندیم نے  وزیر اعظم ہائوس  میں استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہاکہ پورے پاکستان نے میرا استقبال کیا، وہ میرے لیے میڈل سے بڑھ کر ہے۔ ا نہوں نے مزید کہاکہ والدین اور عوام کی دعائوں سے گولڈ میڈل جیتنے  میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا شکریہ اداکرتا ہوں۔پورے پاکستان نے میرا استقبال  میری محنت سے زیادہ کیا۔   انہوں نے کہاکہ جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پیرس اولمپکس کے لیے اپنا زور بچا کررکھا تھا۔

ْ

ان کاکہنا تھاکہ ہر ایونٹ میں کوشش ہوتی ہے کہ  اپنی بہترین تھرو کرو۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شیر علی نے کہا کہ تم شیر ہو۔ارشد ندیم کاکہنا تھا کہ14 اگست گولڈ میڈل  کے ساتھ منائیں گے۔

۔ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے گولڈ میڈل  جتوایا۔ ان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالی مجھے فٹ رکھے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔ آل پنجاب کرکٹ کھیلی ہے، بھائی نے کہاکہ  کرکٹ چھوڑو ایتھلیٹ میں آجائو۔

تبصرے بند ہیں.