وزیراعظم شہبا زشریف کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپےانعام کا اعلان

45

اسلام آباد:وزیراعظم  شہبا زشریف  نے  ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے  انعام کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم شہبا زشریف نے  ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہاکہ  میں ارشد ندیم کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے 15 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں، اور اس پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایف نائن اور ایف ٹین کے درمیان سڑک کا نام ارشد ندیم روڈ رکھا جائے گا۔  ا ن کاکہنا تھا کہ جناح سٹیڈیم میں ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی بنائی جائے گی، صدر کو خط لکھا ہے کہ 14 اگست کو ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیا جائے، وزیراعظم نے ایک ارب روپے کا پاکستان سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی محفل کے ہیرو عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں، ارشد ندیم کی والدہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، ارشد ندیم 25 کروڑ عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں، ارشد نے 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا، پوری پاکستانی قوم آپ کی شکر گزار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، کمیٹی دیکھے گی کہ کھیلوں کے میدان میں حکومت کیا کردار ادا کرسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.