راولپنڈی سے چلنے والا آزادی فلوٹ مینار پاکستان لاہور پہنچ گیا

31

لاہور:راولپنڈی سے چلنے والا آزادی فلوٹ مینار پاکستان  لاہور پہنچ گیا۔

آزادی فلوٹ پر مختلف علاقائی مونومنٹ رکھے گئے ہیں جو اپنے علاقوں کی ترجمانی کررہے ہیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں خوب جشن کا سماں ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔آزادی فلوٹ کامینار پاکستان پہنچنے پر فقید المثال کیاگیا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان میں خصوصی آزادی مشاعرہ بھی ہوگا جس میں  ملی ترانے بھی پیش کیے جائیں گے۔ آج  رات مینار پاکستان پر جشن آزادی میوزیکل نائٹ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.