مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں باد ل برس پڑے

91

لاہور:مون سون کا نیا سپیل شروع ہوگیا،  لاہور  میں  باد ل برس پڑے ۔  مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔  لاہور کے علاوہ  راولپنڈی اور اسلام آباد میں  بھی بارش ہوئی۔  بارش کی  وجہ سے   نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔

راولپنڈی میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ واضح  رہے کہ اڈیالہ روڈ اور بوستان روڈ پر دوبچے نالوں میں ڈوب گئے ۔گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے باعث  شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیاہے۔

دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔جس سے ڈیرہ غازی خان،تونسہ اور تحصیل کوٹ چٹہ کے دیہات متاثر ہوئے  ۔

دریائے سندھ سے ملحقہ 5دیہات زیر آب آئے۔بلوچستان    میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔

تبصرے بند ہیں.