ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نورولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آگئی، دہشت گرد کارروائیوں کی ہدایات
راولپنڈی : ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نورولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ کال میں نور ولی نے احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے۔
خفیہ کال میں نورولی محسود پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی ہدایات دے رہا ہے ۔کالعدم تنظیم کا سربراہ ہدایات دے رہاہے کہ امن وامان کی صورت حال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں کسی سرکاری سکول یا ہسپتال کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا اور ذمہ داری قبول کی جائے ۔
دوسرا طریقہ ہے کہ دھماکے کرکے ذمہ داری قبول نہ کی جائے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق ڈی آئی خان کےعلاقے کری شموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملہ کرکے معصوم خواتین اور بچوں کو شہید کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.