لاہور:اقبال گارڈن کے نئے بلاک کی لانچنگ ، پریمیئر ڈیل ہولڈز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔نجی ہائوسنگ سوسائٹی اقبال گارڈن کے نئے بلاک کی لانچنگ او ر پریمیئر سیل پوٹرز کے اعزازمیں عشائیہ کی تقریب نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین گروپ ملک جاوید دستگیر،سی اواو محمد عبداللہ، ڈائریکٹر شکیل احمد، ڈائریکٹر شیخ خالد ،کنٹری ہیڈ سیلز وسیم اصغر نے شرکت کی۔
تقریب میں کنٹری ہیڈ سیلز وسیم اصغر نے کہا کہ اقبال گارڈن سب سے خوبصورت سوسائٹی ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہر سہولت سے آراستہ کرتی ہے۔یہ ہاؤسنگ سوسائٹی آپ کو ایک ایسا علاقہ دے گی جہاں آپ اپنی باقی زندگی آرام میں گزار سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی سب سے نمایاں حقیقت یہ ہے کہ اس منصوبے کی فراہم کردہ مکانات شاندار ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اقبال گارڈن لاہور سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مختلف اختیارات فراہم کرتا ہے۔ یہاں سرمایہ کاری کے لیے رہائشی اور تجارتی دونوں شعبے پیش کیے جاتے ہیں۔کسی بھی کسٹمر کو سوسائٹی سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
تقریب میں ڈاکٹرسمیر نے مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سی ای اوملاحم ریئل سٹیٹ عامر رفیق گجر،ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو اور ڈیلر ز کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔
تبصرے بند ہیں.