زیتون سٹی میں پلاٹ الائٹمنٹ کی قرعہ اندازی

211

لاہور : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیتون سٹی میں پلاٹ الائٹمنٹ کی قرعہ اندازی کر دی گئی ۔ جس میں خوش نصیبوں کو پلاٹ نمبر مل گئے ۔

نجی ہوٹل میں منعقد تقریب میں انتظامیہ کی جانب سے کمپوٹرائزڈ طریقے سے پلاٹ الائٹمنٹ کا عمل مکمل کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی زیتون سٹی  کنٹری ہیڈ فرحان چیمہ نے کہا کہ تمام مالکان کو جلد اُن کے پلاٹس کا قبضہ بھی دیدیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کا عمل مکمل کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں ۔ انتظامیہ نے بین الاقوامی معیار کے ترقیاتی کام کروا کر سوسائٹی کو ایک منفرد مقامم کا حامل بنایا ہے ۔

فرحان چیمہ کا کہنا تھا  کہ زیتون سٹی شہر کی سب سے خوبصورت سوسائٹی ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہر سہولت سے آراستہ کرتی ہے ، سوسائٹی ایل ڈی اے اور واسا سے منظور شدہ ہے۔

تقریب  سے خطا ب کرتے ہوئےہیڈ آف کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ فیصل رفیق مغل نے کہا کہ اُن کی ٹیم ہمہ وقت اپنے کسٹمر کی خدمت میں مصروف ہے اور کسی بھی کسٹمر کو سوسائٹی سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اُن کے ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں ، اُن کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ بہترین سروس کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔

تقریب میں مینجر کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ  ذیشان،ملاحم رئیل اسٹیٹ کے سی ای او عامر رفیق گجر ،ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز   اور  ڈیلر ز کی بڑی تعداد  نےشرکت کی ۔

تبصرے بند ہیں.