وزیر اعلیٰ پنجاب کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان

203

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ سے 500 یونٹس والے صارفین کو سولر کے لیے بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت 200 سے 500 یونٹس کے صارفین کو سولر لگانے کے لیے 75 فیصد تک رقم ادا کرے گی۔

ایک بیان میں مریم نواز نے منصوبوں سے پیسے منتقل کر کے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں، غریبوں کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ان کے حق کے لیے کھڑی رہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.