عراقی حسینہ نے ’مس عرب یوایس اے‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

24

ایریزونا:  عراقی حسینہ نے ’مس عرب یوایس اے‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر نے مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔  امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں امریکہ، مختلف عرب اور افریقی ممالک کی 177 حسیناؤں میں سے 28 سالہ زنوبیاجعفر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر کا خاندان 90 کی دہائی میں عراق جنگ کے بعد امریکہ منتقل ہو گیا تھا۔ اور اس وقت وہ چھوٹی تھیں۔
فتح کے اعلان کے ساتھ ہی زنوبیا جعفر کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔زنوبیاجعفر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ رہا، سٹیج پر میرے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ میں ہی جیتوں گی۔

انہوں نے کہا جیتنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ جو دوستی اور روابط بنائے ہیں وہ انمول ہیں اور یہ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

تبصرے بند ہیں.