سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری

23

کراچی :سندھ   کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فنانس بل 25-2024ء پر دستخط کر دیے، ان کے دستخط کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024ء کی کثرتِ رائے سے منظوری چند روز قبل دی تھی۔

سندھ اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا  تھا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تبصرے بند ہیں.