چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ہائر ایجوکیشن فیکلٹی اور ریسرچرز کیلئے ٹیکس چھوٹ بحال کردی گئی

15

لاہور: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ حکومت نے ہائر ایجوکیشن   کے حوالے سے ایپ سپ کابڑامطالبہ مان لیا۔ ہائر ایجوکیشن فیکلٹی اور ریسرچرز کیلئے ٹیکس چھوٹ بحال کردی گئی ۔شہناز وزیر علی کی قیادت میں ایپ سپ وفد  نے چیئر مین سینیٹ یوسف رضاگیلانی سے ملاقات  کی ۔

اس میں   ہائر ایجوکیشن سیکٹر   پر بجٹ کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔ایپ سپ وفدمیں   شہناز وزیر علی ، میاں عمران مسعود ،  اویس رؤف،وجاہت لطیف اورطلحہ سرورشامل تھے۔  ایپ سپ وفد  نےہائرایجوکیشن کےحوالے سےتجاویزبھی پیش کیں ۔ چیئرمین سینٹ  یوسف رضا گیلانی نے ایپ سپ کی تجاویز کو سراہااور فوری ایکشن لیا۔

چیئر مین سینیٹ کی ہدایت پر حناربانی کھر نے ہائر ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل  پارلیمنٹ  کے سامنے رکھے گئے ۔ پارلیمنٹ نے ایپ سپ   کے مطالبے پر فوری اور مثبت جواب دیتے ہوئے ہائر ایجوکیشن فیکلٹی اور ریسرچرز کیلئے ٹیکس چھوٹ بحال کردی  ہے۔یہ ملاقات  چیئر مین ایپ سپ  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کے چیئر مین سینیٹ اور دیگر حکومتی  عہدداروں   کولکھے گئے خط کاتسلسل تھی ۔پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے خط میں بجٹ پر تحفظات اور ہائر ایجوکیشن سیکٹر کودرپیش چیلنجز  کی نشاندہی کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.