قلعہ عبداللہ سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں سال کل 6 کیسز ہو گئے

49

کوئٹہ: قلعہ عبداللہ سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ، رواں سال کا چھٹا پولیو کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا۔

یونین کونسل گلستان 2 سے تعلق رکھنے والے ایک 1.5 سالہ بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات تین جون کو ظاہر ہوئیں۔

 

زرائع کے مطابق نمونوں میں پائے جانے والا وائرس جینیاتی طور پر وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے،  یہ وائرس اس سال کے تمام مثبت کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس سال پولیو وائرس 40 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ،،

تبصرے بند ہیں.