منشیات کی لعنت ختم کرنے کیلئے سکولوں میں بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے، ہمارا مقصد منشیات فروشوں کا خاتمہ ہے: شرجیل میمن
کراچی :وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ منشیات کی لعنت ختم کرنے کیلئے سکولوں میں بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے، ہمارا مقصد منشیات فروشوں کا خاتمہ ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کی لعنت ختم کرنے کیلئے سکولوں میں بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے، ہمارا مقصد منشیات فروشوں کا خاتمہ ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ منشیات فروش آپ کو بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے، جہاں جہاں سے منشیات یہاں آرہی ہیں ،سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سکول میں اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو صرف اس کےوالدین کو پتہ ہوگا، ہمارا مقصد منشیات فروشوں کا خاتمہ ہے، اس مہم میں نیک نیتی کے ساتھ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ،صدر مملکت نے اپنی پہلی میٹنگ میں کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اے آئی کا سافٹ ویئر لگانے میں کامیاب ہوگئی ہے، لوگوں کے مسائل جلد پتہ لگیں گے جس کا حل نکالا جائے گا، جرنلسٹ پروٹیکشن کیلئے سندھ حکومت نے قانون سازی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی کا نہ ڈر ہے نہ خوف، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لانچ ہوچکا ہے، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف ایکشن لیا ہے، کو ئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑک پر نہیں نکلے گی ، باہر سے آنے والی گاڑی کو ٹیکس دینا،اس گاڑی کو سندھ میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا، پریمیئر نمبر پلیٹس 29 جون سے شروع کر رہے ہیں،یہ کوئی نیا ماڈل نہیں دیگر ممالک میں موجود ہیں ہم نے پریمیئر نمبر پلیٹس اوپن آکشن پر رکھے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز نے ٹیکس اہداف مکمل کیے، جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کی ہے، ایک ٹک ٹاکر نے پولیس موبائل کی نمبر پلیٹ لگا کر ٹک ٹاک بنائی، اس وقت وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیومیٹرک سسٹم لانچ ہو چکا ہے، وہاں ہر چیز ملے گی، موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کر رہے ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن پہلے 60 دنوں میں ہوتی تھی، کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہیں نکلے گی، دوسرے صوبے کی گاڑی بھی کیریئر میں جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جو مہنگی گاڑیاں خریدتے ہیں، وہ پریمیم نمبر خریدیں گے تو حکومت کو ٹیکس ملے گا۔ ہم نے اپنے پہلے 100دن میں شٹل سروس چلائی، اورنج لائن بی آرٹی اور گرین لائن کے درمیان شٹل سروس چلائی، ییلو لائن بی آرٹی 438ملین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، نگران حکومت نے سست روی سے ییلو لائن بی آرٹی پر کام نہیں کیا، ییلو لائن بی آرٹی ہم سب کیلئے اہم ہے، کراچی میں اہم مسئلہ زمین کا ہوتا ہے، پہلے سنگل سٹوری بس سٹینڈ بن رہا تھا، ہم ڈبل سٹوری بس سٹینڈ بنانے کیلئے کام شروع کرنے جارہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.