وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کی شرط رکھ دی

43

اسلام آباد:وزیراعظم شہبا زشریف نے  ایک بار پھر  اپوزیشن کو  مذاکرات کی پیشکش کردی، تاہم  پی ٹی آئی نے  بانی کی ررہائی کی شرط رکھ دی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی دعوت کو   اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے   مسترد کردیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ  ب تک بانی پی ٹی آئی  جیل سے باہر نہیں آتے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ  مجھے جواب دینے کا حق ہے،بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.