کیلیفورنیا: پاکستانی گلوکار کے گانے ” آ تینوں موج کراواں” نے سٹار فٹبالر میسی کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ عارف لوہار کے ہر دل کی دھڑکن بن جانے والے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پرفیفا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ۔
فیفا نے میسی کی سالگرہ پر اس ہردلعزیز گیت کے ساتھ میسی کو شاندار اندازمیں مبارکبادد ی ہے۔ویڈیو میں میسی کی جھلکیاں دکھائی گئیں جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پاکستان کے گلوکار عارف لوہار کا گانا ’آ تینوں موج کراواں ‘ استعمال کیا گیا ہے۔ویڈیو میں میسی گرائونڈ میں ان ایکشن ہیں اور ٹرافی کواٹھاتے اور چومتے بھی نظر آرہے ہیں، گانے کے ساتھ یہ مختصرویڈیو ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فنکار عارف لوہار کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے ہر شخص کی زبان پر ہے اور سوشل میڈیا پر تو ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں صارفین اس گانے کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں، ماضی میں پی ایس ایل اور کرکٹ ورلڈکپ کے دوان بھی یہ گانا زبان زدوعام رہا۔
تبصرے بند ہیں.