ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، کون کس پوزیشن پر؟

58

دبئی : آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی۔  ٹی ٹوینٹی  کی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو سےآسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھی ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی۔

بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے، محمد رضوان چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

تبصرے بند ہیں.