آج اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات کو طے کریں:وزیر اعظم

104

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آج اگر بانی پی ٹی آئی  کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات کو طے کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے  قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر بانی پی ٹی آئی  کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات کو طے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت میں چارٹرآف اکانومی کی بات کی تھی۔میں نے اپنی پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے، حالانکہ حکومت ان کی تھی، نہ صرف میری اس پیشکش کو ٹھکرایا گیا بلکہ اس ایوان میں جو نعرے بلند ہوئے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ تلخیاں اس حد تک پہنچ گئی ہیں،اس کا ذمہ دار کون ہے۔ہم نے میثاق جمہوریت کیا،اب میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔ آج 76 سال بعد ہم ایسی جگہ پہنچے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی ججھکتے ہیں، اسی ملک میں وہ زمانہ تھا جب اسمبلی میں بہت تنقید اور مخالفت میں باتیں ہوتی تھیں لیکن سیاست دان ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ میں شریک ہوتے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ  والدہ کے انتقال پر بھی عدالت گیا۔

انہوں نے کہاکہ نہیں چاہتے ان کے ساتھ ایسی زیادتی ہوجو ہمارے ساتھ ہوئی، ہم پر بھی ظلم ہوا لیکن ہم نے رونا نہیں رویا۔انہوں نے مزید کہاکہ  ہم جیلوں میں تھے تو گھروں سے کھانا آنے نہیں دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.