کراچی، سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے مطلوب 3 ملزم گرفتار

91

کراچی: ینجرز اور پولیس کی کراچی میں مشترکہ کارروائی میں سہراب گوٹھ  سے  افغانی ڈکیت گروہ کے مطلوب3 ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ  قبضےمیں لےلیاگیا۔

 

پاکستان رینجرز (سندھ)اورضلع ایسٹ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنت گل سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے انتہائی مطلوب3 ملزمان جان آغا، امید گل عرف لغمانی اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی 300 سے زائداسٹریٹ کرائم کی وارداتیں میں ملوث ہونے جبکہ دوران واردات 3 سے زائد  شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم جان آغانے ڈکیتیوں کے لیئے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم جان آغاایک منظم گروہ کے سرغنہ کے طور پر اپنے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔

 

ملزم جان آغانے مزید انکشاف کیا کہ وہ کئی بار گرفتار ی کے ڈر سے ایر ان میں روپو شی کے لیئے چلا جاتا تھا اور کچھ عرصے بعد کراچی واپس آکر دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتا تھا۔ کراچی میں شہر یوں سے چھینے گئے موبائل فروخت کرکے ان کے ساتھی افغانستان لے جانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

 

گرفتار ملزم جان آغا اور اس کے ڈکیت ساتھی اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعد د وارداتوں کی پاداش میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.