غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری,  22 افراد شہید اور 45 زخمی

53

 

غزہ:  ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔

 

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر کہا کہ جمعے اور ہفتے کی رات کو اس کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی،جس  میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ اسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی۔

 

کمیٹی کے مطابق اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے جبکہ 45 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے، اس کے باوجود مرکز پرحملہ کیا گیا ، انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.