ممبئی میں 300 ملی میٹر بارش ، نظام زندگی درہم برہم

23

ممبئی :ممبئی میں 300 ملی میٹر بارش  کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم  ہوگیا۔ بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 6 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ممبئی ایئر پورٹ پر 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مزید بارش کے پیش نظر اسکول اور کالج بند کر دیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.