اسلام آباد:مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ یہ مقدس دن بھلائی کیلئے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے، اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔
اپنے پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا کہ اس دن پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے۔
تبصرے بند ہیں.