عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری

64

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

 

عالمی بینک نے  داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 1 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے ۔منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری  اور توسیع ہو گی،اضافی فنڈز کی منظوری داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔

 

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

 

عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، اس سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.