ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو 114 رنز کا ہدف

32

نیویارک:جنوبی افریقہ   نے  بنگلہ دیش کو 114 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ   کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیت کےلیے 114 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ بیٹرز ابتدا میں تو سنبھل نہ سکے اور بنگلہ دیش کی عمدہ بائولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے جہاں اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔  ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور رنز کو  100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہنڈرکس نے  صفر، کوئنٹن ڈی کوک نے 18 ، ایڈن مرکرم نے 4، ٹرسٹن سٹبس نے  صفر، ہنرک کلاسن نے 46، ڈیوڈ ملر نے 29، مارکو جینسن نے 5 ، کیشو مہاراج نے سات رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  تنزیم حسن شکیب نے 3، تسکین احمد نے دو، راشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.