ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، کینیڈا کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

55

نیویارک:ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں  کینیڈا کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔نکولس کرٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شریاس مووا 37، پرگت سنتھ 18 اور ارون جانسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور میک کارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈائر اور ڈیلنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکہ نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔
گروپ اے میں امریکہ 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کو گزشتہ شب امریکہ نے اپ سیٹ شکست دی، گرین شرٹس 9 جون کو بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

تبصرے بند ہیں.