کراچی:ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحٰی17 جون کو ہوگی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔ عید الاضحٰی17 جون کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے بیشتر علاقوں مطلع ابر آلود اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف بھی رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری 8 جون 2024 بروز ہفتے کو ہو گی اور عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.