نیویارک :ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ،کینیڈا نے آئرلینڈ کو ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
آئر لینڈ کی طرف سے ٹارگٹ کے جواب میں اینڈی بالبرین نے 17، پال سٹرلنگ نے نو، لورکن ٹکر نے 10، ہیری ٹیکٹر نے 7، کرٹس کیمفر نے 4، جارج ڈکرول نے30م گیرتھ ڈیلانی نے 3، مارک ایڈیئر نے 34، بیری مک کارتھی نے 2 سکور بنائے۔کینیڈا کے بائولر جیریمی گورڈن نے دو، جنید صدیق نے ایک، سعد بن ظفر نے ایک، ڈیلن ہیلیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔نیویارک میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔نکولس کرٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شریاس مووا 37، پرگت سنتھ 18 اور ارون جانسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور میک کارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈائر اور ڈیلنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکہ نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔گروپ اے میں امریکہ 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کو گزشتہ شب امریکہ نے اپ سیٹ شکست دی، گرین شرٹس 9 جون کو بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
تبصرے بند ہیں.