پنجاب حکومت کا احسن اقدام، کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

39

لاہور:کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا جس کے تحت کسان کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہےکہ کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کسان کارڈ کیلئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔ کاشتکار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی اور کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6 ماہ میں واپس کرے گا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کوسالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر اشیاء خرید سکے گا، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کیلئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.