ملک کے بیشتر علاقے آج ہیٹ ویوکی لپیٹ میں رہنے کا امکان

32

لاہور: آج ملک کے بیشتر علاقے ہیٹ ویوکی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 

سندھ میں موہنجوداڑو، دادو ، سبی اور تربت کا پارہ 49ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ڈیرہ غازی ، ملتان، سرگودھا کا پارہ 46ڈگری  ریکارڈ کیا گیا۔

 

لاہور، ملتان، جہلم، نوابشاہ ، اٹک میں 45 اور کراچی کا درجہ حرارت 41ڈگری کو چھو گیا۔ اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد اور چکوال میں 42، مظفر آباد 39، کوئٹہ 33 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ  موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.