پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ

78

اسلام آباد:  پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق وکلا کنونشن بھی پشاور میں کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔مانسہرہ اور سوات میں جلسے بھی کیے جائیں گے ۔

 

ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ مانسہرہ اور سوات میں جلسے بھی کیے جائیں گے ۔حتجاجی جلسے عید الاضحی سے قبل منعقد ہوں گے۔

پشاور میں وکلا کنونشن کرنے کی  بھی  تیاریاں شروع کردی گئیں، وکلاء کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع  احتجاجی جلسوں میں اپوزیشن جماعتوں کو شریک ہونے کے لیے دعوتیں دی جائیں گی۔

 

ذرائع کا کہان ہے کہ تحریک انصاف احتجاجی جلسوں کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کرئے گی۔

تبصرے بند ہیں.