پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

163

 

اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

یہ ملاقات 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے منعقد کی جائے گی۔ جن افراد کو اجازت ملی ہے ان میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

ملاقات کا وقت تحریک انصاف خود طے کرے گی، اور اگر کسی قسم کی تاخیر ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.