سی ٹی ڈی کے 129 آپریشنز: سات دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

71

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے 129 چھاپوں کے دوران سات مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائیاں لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی گئیں، جن میں بھکر سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، جو فتنہ الخوارج کے ساتھ منسلک ہیں۔

گرفتار شدگان میں حیات اللہ، شین خان، محمد صدیق، ظہور احمد، اکرام خان، مبشر علی، اور خان شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، موبائل فون، اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، ان دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا۔ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیشرفت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.