پاکستان نے چین کے 15 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں 5 سال کی توسیع کیلئے کوششیں

37

اسلام آباد: پاکستان نے چین کے 15ارب ڈالر کے قرض  کی واپسی   کی مدت میں  5سال کی توسیع  کی  آپشنز پر غور شروع کردیا۔سی  پیک کے تحت 15اعشاریہ تین چھ ارب  ڈالر سے توانائی کےمنصوبے لگائے گئے تھے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی پی پیز کے موجودہ کنٹریکٹس کو بھی تبدیل کرنا ہوگا ۔ توسیع کی آمادگی کی صورت میں صارفین کےلیے ٹیرف 2024 سے 2029 تک 1.1 روپیہ سستا ہوسکتا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلیے چینی حکومت کی آمادگی حاصل کرنا ہوگی۔ پانچ سالہ توسیع کی صورت میں اس قرض میں مزید ایک ارب چھبیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوجائیگا۔ 

تبصرے بند ہیں.