قوم کے ہر بیٹے کی جان میرے لیے قیمتی ہے: مریم نواز

41

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر پولیس کی وردی پہن لی ہے۔ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔قوم کے ہربیٹے کی جان میرے لیے قیمتی ہے ۔یہ وردی نہیں قومی خدمت ہے جو بہت کم بیٹوں اور بیٹیوں کو نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کیلئے وسائل میں کمی نہیں آئےگی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارک باد بھی دی ۔

تبصرے بند ہیں.