علی امین گنڈاپور کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا: فیصل کریم کنڈی، اوقات میں رہو، گاڑی ،گرانٹ سب بند کردوں گا، اس بار معاف کر رہا ہوں: وزیر اعلیٰ کا جواب

338

پشاور: خیبر پختونخوامیں سیاسی پارہ ہائی  ہوگیا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ  نے ایک دوسرے کوسڑکو ں پر گھسیٹنے اور گرانٹ بند کردینے کی دھمکیاں دی ہیں۔فیصل کریم کنڈی  نے علی امین گنڈاپور کوچیلنج کرتے ہوئے کہاہمت ہے توگورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھاؤ۔تمہیں سڑکوں  پر گھسیٹوں گا ۔جیسا منہ ہوگا ویسا تھپڑ ملے گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہااوقات میں رہو، تمہارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وارننگ پر عمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ،گاڑی سب بند کردوں گا۔

ڈی آئی آخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں کبھی  گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےگورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

 

انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔  جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئیں گے۔

 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسلام آباد میں اسے بھاگنے کے لئے ہائی وے مل گیا تھا یہاں تو ہائی وے بھی نہیں ملے گی۔  اپنی زبان اور کرتوتوں کو لگام دو ۔میں اسراراللہ گنڈاپور نہیں ہوں مجھے تمھارے جیسے غنڈوں سے نمٹنا آتا ہے۔ جیسا منہ ہوگا ویسا تھپڑ ملے گا۔ علی امین گنڈا پور سلطان راہی مت بنے مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے۔

 

یہ پی ٹی آئی کا کلاس روم نہیں کہ جسے چاہے ڈانٹ لو۔میں محاذ آرائی میں نہیں جانا چاہتا لیکن اگر بدمعاشی کروگے تو پھر میں آپ کو دکھاؤنگا کہ میں کتنا بڑا بدمعاش ہوں۔

 

علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی کو جواب دیتے کہا کہ آپ کی گاڑی کا تیل بھی میرے بجٹ سےآتا ہے ۔ گورنر ہاؤس آپ کی ملکیت نہیں ایسا نہ ہو میں ہیریٹیج بنا کرعوام کیلئےکھول دوں اور آپ کو2کمروں کی اینکسی میں شفٹ کردوں ۔اس دفعہ معاف کررہاہوں دوبارہ نہیں کروں گا،جس لیٹرپر آئے ہوں اسی پر واپس جاسکتے ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو،ورنہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ بس بائے بائے، ٹاٹا کرو، اوقات میں رہو، گرانٹ، گاڑی سب بند کردوں گا۔

تبصرے بند ہیں.